Saturday, May 18, 2024

پاکستان کو معیشت کی بہتری کے لئے ایک ارب ڈالر کی آخری قسط بھی موصول

پاکستان کو معیشت کی بہتری کے لئے ایک ارب ڈالر کی آخری قسط بھی موصول
January 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب کی طرف سے معیشت کی بہتری کے لئے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط بھی موصول ہو گئی۔ سرمایہ کاری کے لئے ایک ارب ڈالر آئندہ 20 دن میں منتقل ہو جائیں گے۔ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سٹیٹ بنک آف پاکستان کو منتقل کردئیے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے لئے ایڈوانس رقم کے طور پر مزید ایک ارب ڈالر آئندہ 20 دن میں منتقل ہونگے۔ ایک ارب ڈالر قرضے کی رقم بھی حکومت پاکستان کو اگلے ماہ براہ راست منتقل ہو گی۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے قرضہ جاتی اور سرمایہ کاری پیکج کے تین ارب ڈالرکی منتقلی تین ماہ میں مکمل ہو گی۔ اسی دوران سرمایہ کاری کے لئے رقوم میں قسطوں میں منتقل ہو گی۔ سرمایہ کاری کے لئے منتقل ہونے والی رقوم پراجیکٹ ڈیزائن اور پی سی ون کے کام آئیں گی۔ اس سلسلے میں تفصیلات آئندہ چند روز میں وزیر خزانہ اسد عمر بیان کرینگے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی ایک ارب ڈالر ملے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔