Friday, April 26, 2024

پاکستان کو معاشی اصلاحات میں تیزی لاناہو گی : ورلڈ بینک

پاکستان کو معاشی اصلاحات میں تیزی لاناہو گی : ورلڈ بینک
May 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معاشی اصلاحات میں تیزی لاناہو گی اور معیشت میں بہتری کے لیے باصلاحیت خواتین کوبھی عملی زندگی میں لانے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈبینک نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے سب کچھ صاف صاف بتا دیا۔ ورلڈبینک نے خبردار کیا ہے کہ سال دو ہزار سولہ میں پاکستانی معیشت کی شرح نمو چار اعشاریہ پانچ فیصدتک رہنے کی توقع ہے جبکہ حکومت نے پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کا ہدف مقرر کیا تھا۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلانگو ماچھوتو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں تیزی سے اصلاحات کرناہونگی جوکہ ابھی تک حکومت نے آدھی کی ہیں۔ انہوں نے کہا معیشت میں تیزی لانے کے لیے ضروری ہے کہ باصلاحیت خواتین کوعملی زندگی میں کام کرنے کاموقع دیاجائے۔ ورلڈبینک نے اعتراف کیاہے کہ حکومت نے معیشت کومستحکم بنانے کےلئے سخت مالی قدامات کئے ہیں تاہم حکومت کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم قیمتوں کے باعث بھی فائدہ ہوا ہے۔