Thursday, April 25, 2024

پاکستان کو لیڈر شپ کی ضرورت ہے،ماں اور نانا کی تصویریں لگا کر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا : عمران خان

پاکستان کو لیڈر شپ کی ضرورت ہے،ماں اور نانا کی تصویریں لگا کر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا : عمران خان
December 3, 2015
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت لیڈر شپ کی ضرورت ہے ،لیڈر سوچ اور ویژن کانام ہے ،ماں اور نانا کی تصویریں لگا کر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ جب قیادت خود ٹیکس نہیں دے گی تو پھر ٹیکس اکٹھا کیسے ہوگا ۔ لاہور میں ساوتھ ایشیا لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کوتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈر ایک سوچ اور ویژن کا نام ہے جبکہ لیڈر بننے کیلئے نظریہ اور جدوجہد ضروری ہے ۔ انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکوئی ماں اور نانا کی تصویر لگا کر لیڈر نہیں بن سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک قیادت خود ٹیکس نہیں دیگی تو عوام کہاں  ٹیکس دینگے۔