Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کو لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 54 ملین ڈالر کمی کا سامنا

پاکستان کو لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 54 ملین ڈالر کمی کا سامنا
November 23, 2016

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17ءمیں جولائی تا اکتوبر کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی ملکی درآمدات میں 54 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران 257 ملین ڈالر کا لوہا اور سٹیل سکریپ درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 311 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران ملک میں لوہے اور سٹیل کی مجموعی پیداوار میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی پیداوار میں 35.4 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا تھا۔