Saturday, May 11, 2024

پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی ، شیخ رشید

پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی ، شیخ رشید
August 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

شیخ رشید نے میڈیا گفتگو میں کہا امن کے لیے پاکستان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ پاکستان نے امریکا اور طالبان کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ مستحکم اور پر امن افغانستان پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ دنیا کی پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام ہوئی۔

 شیخ رشید بولے طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ وزیراعظم اور وزارت خارجہ نے کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا جھوٹ بول رہا ہے۔ پاکستان میں کوئی افغان مہاجر نہیں آیا۔ کابل سے 900 کے قریب غیرملکی سفارتی عملے کو لائے ہیں۔ آئندہ دو روز میں انخلا کا عمل مکمل ہو جائے گا۔