Friday, May 17, 2024

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا، وزیراعظم عمران خان

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا، وزیراعظم عمران خان
November 7, 2020
حافظ آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا ہے، حافظ آباد یونیورسٹی اور اسپتال آپ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر حافظ آباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حافظ آباد یونیورسٹی اور 400 بیڈ کا ڈسٹرکٹ اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 تک 50 فیصد پنجاب کو ہیلتھ انشورنس دی جائے گی، 2021 تک پورے پنجاب کے عوام کو انصاف صحت کارڈ ملے گا، جس سے 10 لاکھ روپے تک علاج کرایا جاسکے گا۔ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں عام آدمی کو اعتماد ہوگا، دنیا میں امیر ترین ملکوں میں بھی اس طرح کی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی۔ پنجاب  اور خیبر پختونخوا میں ہیلتھ انشورنس لانے کا فیصلہ کیا۔ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے ہر کوئی علاج کراسکے گا۔ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے ہر کوئی علاج کراسکے گا۔ عمران خان بولے کہ ہم نے پاکستان میں پہلی مرتبہ شہروں میں پناہ گاہیں بنائیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 2 سال لگے، 5 فیصد انٹرسٹ پر کوئی بھی 5 مرلے کا گھر بناسکتا ہے۔ پاکستان میں تعلیم کا ایک نصاب ہوگا، غریب گھروں سے بچے ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے۔ 3 سال سننا پڑا کدھر ہے نیا پختونخوا، خیبرپختونخوا کی تاریخ ہے وہ ایک جماعت کو دو مرتبہ منتخب نہیں کرتے۔ ہمارے دور میں پختونخوا میں9 فیصد غربت کم ہوئی۔ اس لیے خیبرپختونخوا کے عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواب ہے ملک میں غربت کم کریں،نچلے طبقے کو اوپر لانے کیلئے پالیسیاں بنائیں، پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے۔ اس وقت ہمارے ملک میں سرکس لگی ہوئی ہے، ان لوگوں نے30 سال ملک کو لوٹا، یہ امیر ہوگئے، قوم کو قرضوں میں ڈبو دیا۔ اربوں چوری کرکے باہر لیکر جارہے تھے، ان کو انصاف کا نظام نہیں پکڑتا تھا۔ ان کو اب مشکل پڑ گئی ہے، نیب کیسز ہم نے نہیں بنائے،ان کے دور کے بنے ہوئے ہیں۔ یہ بلیک میل کررہے ہیں تاکہ میں نیب کو ختم کردوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی شکل آپ نے دیکھی،بیمار ہوگیا ہے ،پتہ نہیں زندہ بھی رہے گا یا نہیں، بڑے لوگوں نے کہا پتہ نہیں عمران خان یہ مر ہی نہ جائے، جیسے ہی لندن گیا،ایسی ہوا لگی کہ ساری بیماریاں ختم ہوگئیں، آج آپ سب کا مقابلہ عمران خان سے ہے۔ آج سب کو کہہ رہا ہوں، جو مرضی کرلیں، جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک ملک کا لوٹا پیسہ واپس نہیں کریں گے، آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے پچھلے 10 سال میں مہنگائی آج سے کہیں زیادہ تھی۔ فیٹف نے ان کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا ہوا ہے، کہا کہ نیب کو ختم کرو پھر فیٹف پر سائن کریں گے، جب میں نہیں مانا انہوں نے عدلیہ پر حملہ کیا، وہ آدمی باہر لندن میں بیٹھ کر ہماری فوج کے سازش کررہا ہے، وہ کہہ رہا ہے فوج میں بغاوت کی جائے، چوری بچانے کیلئے نوازشریف فوج کیخلاف ہندوستان کی زبان بول رہا ہے۔ ان کی سرکس میں ہم قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ایک ایسا آدمی ہے جو کہتا ہے عمران خان کی وجہ سے اسلام کو خطرہ ہے، ڈیزل کہتا عمران کی وجہ سے اسلام خطرے میں ہے، آپ کی طرح کے لوگوں کی وجہ سے اسلام خطرے میں ہے۔