Tuesday, April 23, 2024

پاکستان کو غیر مستحکم  کرنے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیں گے : ملیحہ لودھی

پاکستان کو غیر مستحکم  کرنے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیں گے : ملیحہ لودھی
June 23, 2015
نیویارک(92نیوز)پاکستان  کو غیر مستحکم کرنے  اور علاقائی سالمیت  پر حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاک فوج  دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے  کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پوری دنیا کو دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ پر پاکستان کی کوششوں کو سراہنا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکی کوششوں کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔