Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کو سنچری میکر کپتان مل گیا

پاکستان کو سنچری میکر کپتان مل گیا
April 22, 2015
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی طرف سے پانچ سال بعد ون ڈے کپتان کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ نوآموز کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش  کے خلاف سنچری بنا ڈالی۔ مصباح تو  ون ڈے میں سنچری نہ کر سکے مگر اظہر علی نے پانچ سال بعد سنچری بنا کر یہ روایت توڑ دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بطور کپتان اور اپنے ون ڈےکی پہلی سنچری بنالی اور یہ پاکستانی کپتان کی پانچ سال بعد پہلی سنچری ہے۔ دائیں ہاتھ کے  بلے باز اظہر علی ایک سو بارہ گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے  ایک سو گیارہ رنز بنا کر شکیب الحسن کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔ اس سے قبل دوہزار دس میں اُس وقت کے قومی کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش ہی کے خلاف ایشیا کپ میں دمبولا کے مقام پر محض ساٹھ گیندوں پر سترہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ایک سو چوبیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔