Thursday, April 25, 2024

پاکستان کو سعودی عرب امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر موصول

پاکستان کو سعودی عرب امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر موصول
December 14, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) پاکستان کو سعودی عرب کے امدادی پیکج کے تحت مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 24 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ پاکستان کی گرتی معشیت کو سعودی عرب نے کندھا دے دیا۔ اکتوبر میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے کیا گیا پیکج ملنا شروع ہو گیا اور مزید ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی۔ جنوری میں ایک ارب ڈالر کی ایک اور آخری قسط موصول ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ادھار پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی رواں ماہ شروع ہو جائے گی۔ سعودی پیکج سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئے گی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔ مالیاتی پیکج کے تحت سعودی عرب ایک سال کیلئے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھے گا جبکہ 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔