Friday, April 26, 2024

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا برطانوی حکومت کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج

پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا برطانوی حکومت کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا برطانوی حکومت کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج کر دیا گیا۔

پاکستان میں پھنسے خاندان کی ایما پر کارروائی شروع ہو گئی۔ متاثرہ خاندان نے اعلان کیا کہ سیکرٹری ہیلتھ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالا تو لندن ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

برطانیہ نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کرکے ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا تھا۔ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندی لگائی گئی تھی جس کا اطلاق نو اپریل سے ہوا تھا۔ پاکستان سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت تھی۔ پاکستان سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو 10 دن قرنطینہ کرنا تھا۔