Sunday, September 8, 2024

پاکستان کو دہشتگردی کا موردالزام ٹھہرانا درست نہیں، ایسا ہوتا تو پاکستان میں دہشتگرد حملے نہ کرتے: بھارتی وزیر کا اعتراف

پاکستان کو دہشتگردی کا موردالزام ٹھہرانا درست نہیں، ایسا ہوتا تو پاکستان میں دہشتگرد حملے نہ کرتے: بھارتی وزیر کا اعتراف
January 12, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) مودی سرکار کے وزیر رام ولاس پاسوان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا بلکہ بھارت سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا ہے اور پاکستان کے خلاف زہراگلنے میں پیش پیش رہا ہے لیکن مودی سرکار کے اہم وزیر رام ولاس پاسوان نے یہ اعتراف کر کے کہ پاکستان نے کبھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی، بھارتی میٖڈیا کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر کا کہنا تھاکہ  پاکستانی عوام بھارتیوں سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہیں اور یہ کہ پاکستان نے کبھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کی۔ رام ولاس پاسوان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ایسا ہوتا تو پاکستان میں کبھی دہشت گرد حملے نہ کرتے۔