Saturday, September 7, 2024

پاکستان کو دھمکیوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج

پاکستان کو دھمکیوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج
August 28, 2017

باجوڑ ایجنسی (92 نیوز) ٹرمپ کی افغان پالیسی اور پاکستان کو دھمکیوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے آج بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی افغان پالیسی اور پاکستان کو دھمکیوں کے خلاف آج بھی ملک کے درجنوں شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ سوئی میں نکالی گئی احتجاجی ریلی میں قبائلی عمائدین سول سوسائٹی اور عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریلی کے شرکا نے امریکی صدر کا پتلا اور امریکی پرچم نظر آتش کیا گیا کرک میں انجمن تاجران نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں بگٹی قبائل کے افراد نے امریکہ مردہ باد ریلی نکالی جس میں ٹرمپ کے ساتھ مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا لکی مروت میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

باجوڑ ایجنسی میں امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف تاجر برادری اور جمعت علماء اسلام کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  چمن میں امریکہ مردآباد ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کوہلو میں بھی ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔ خضدار میں امریکا مردہ بادریلی  اور احتجاجی جلسے  میں  مختلف مکاتب فکرکے افراد  شریک ہوئے۔شکارپور کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ  اسکولوں کے  طلبا  کی طرف سے امریکہ مخالف ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی۔  

قلعہ عبداللہ میں بھی   ڈونلڈٹرمپ  کیخلا ف لوگوں نے احتجاج کیا ، بنوں پریس کلب کے سامنے  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بدین میں  بھی سول کی جانب  سے اللہ والا چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی  اس کے علاوہ  بولان، کشمور  سوات نوشکی اور ہرنائی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔