Monday, September 16, 2024

پاکستان کو دھمکانے والا امریکہ حقیقت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا

پاکستان کو دھمکانے والا امریکہ حقیقت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا
August 30, 2017

نیو یارک (92 نیوز) پاکستان کی سول اور عسکری قیادت اور قوم کی جانب سے سخت اور دو ٹوک جواب نے امریکہ کو بھی اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کردیا۔ صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے معاملے پر پاکستان کو دھمکانے والا امریکہ حقیقت کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کی آڑ میں پاکستان کو دھمکانے کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم یکجا اور یک زبان ہو کر سراپا احتجاج بنی تو امریکیوں کو پاکستانیوں کی قربانیاں یاد آہی گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار مسٹر فرینکی نے نائنٹی ٹو نیوز کی جانب سے پوچھے گئے اہم سوالات کا جواب ای میل کی صورت میں دیدیا۔ جس میں انکا کہنا تھا کہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں کی عظیم قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ سانجھی کوششیں کررہے ہیں۔  

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے القاعدہ نیٹ ورک کیخلاف اہم مقاصد پورے کیے۔ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ پاک فوج نے فاٹا اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیتے رہیں گے۔