Wednesday, May 8, 2024

پاکستان کو خطرہ نہیں کہا، تعلقات 7دہائیوں پر محیط ہیں: پینٹاگون

پاکستان کو خطرہ نہیں کہا، تعلقات 7دہائیوں پر محیط ہیں: پینٹاگون
February 26, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پینٹاگون نے میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان ممکنہ طور پر امریکا کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنرل ڈنفورڈ نے یہ بات گزشتہ روز امریکا میں بروکنگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب میں کہی جہاں امریکا کو درپیش بڑے خطرات پر بات کی گئی۔

امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان میں اتارچڑھاو آتا رہا ہے تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے کثیرالجہتی قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔