Sunday, September 8, 2024

پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا : ڈیوڈ کیمرون

پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا : ڈیوڈ کیمرون
July 11, 2016
مانچسٹر (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں یورپی یونین میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین سجاد کریم کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ پاکستان کو یورپی یونین تک تجارتی رسائی دلانے میں برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا۔ کیمرون کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب برطانوی عوام ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں اور کیمرون خود بھی وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ تقریب کے دوران ڈیوڈ کیمرون نے اردو میں چند کلمات بھی ادا کئے۔ ایشیائی کمیونٹی سے خطاب میں کیمرون نے پاکستان کیلئے سجاد کریم کی خدمات کی تعریف کی۔ سجاد کریم نے برطانیہ میں اپنے انتخابی حلقے میں بھی مشکل کام کیا۔ اس موقع پر سجاد کریم نے برطانوی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سجاد کریم نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایشیائی کمیونٹی کو برطانیہ میں مکمل تعاون اور بین الاقوامی فورمز پر بھرپور نمائندگی دلانے میں خصوصی کرادار ادا کیا ہے۔