Sunday, May 12, 2024

پاکستان کو توڑنے کی کوشش میں جیل بھی جانا پڑا، نریندر مودی کا اعتراف

پاکستان کو توڑنے کی کوشش میں جیل بھی جانا پڑا، نریندر مودی کا اعتراف
March 27, 2021

ڈھاکہ (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان توڑنے کا اعتراف کرلیا۔ بنگلہ دیش کا دن منانے کی تقریب میں نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا۔ پاکستان کے خلاف سازش میں شریک جرم ہونے کا اعتراف کیا۔ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد مودی کی پاکستان کے خلاف نفرت پر تالیاں بجاتی رہیں۔

بغل میں چھری منہ پہ رام رام!، فاشسٹ مودی نے پھر ڈھاکہ میں کھڑے ہوکر دنیا کے سامنے پاکستان توڑنے کا اعتراف کرلیا۔ مگر مچھ کے آنسو بہانے والا مودی گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام بھول گیا۔

دہلی میں فسادات اور اترپردیش میں مسلمانوں کی منظم نسل کُشی مودی کی انتہاء پسندی اور مسلمان دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مودی نے ظلم و جبرکی جو داستانیں رقم کیں اس پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔

بھارتی وزیر وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ وہ سقوط پاکستان کی سازش کا حصہ تھے، اِس مکروہ فعل کے لیے جیل جانے کو بھی فخر سمجھا۔

جہاں ایک مودی انسانیت کو روندنے کے قصے سنا رہے تھے وہیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد تالیاں پیٹ کر قتل عام کرنے والے کا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔

مودی کا یہ اعتراف نیا نہیں، 2015ء میں بھی گجرات کے قصائی نے اسی ڈھاکہ میں کھڑے ہوکر دہشت گرد تنظیم مکتی باہنی کے ساتھ مل کر پاکستان کو دولخت کرنے کی سازش کا اعتراف کیا تھا۔