Friday, April 26, 2024

پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ، دوسےتین سال تک اس پر قابوپالیںگے : نوازشریف

پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ، دوسےتین سال تک اس پر قابوپالیںگے : نوازشریف
July 7, 2015
اوسلو(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے ناروے کی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے ،مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے تاہم دو سے تین سال میں توانائی کے بحران پر قابو پالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اوسلو میں ناروے کی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے بعد وزیراعظم نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں شمسی توانائی کے منصوبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اس وقت پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے تاہم دو سے تین سال میں اس بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ قبل ازیں  وزیراعظم نواز شریف نے اوسلو میں تعلیم کے موضوع پر سربراہی اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے کئی علاقوں میں تعلیم کے شعبے کو بہت نقصان پہنچایا ہے لیکن اس کے باوجود متاثرہ علاقوں میں تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کے لئے  اربوں روپے درکار ہیں، دو ہزار اٹھارہ تک تعلیم کا بجٹ چار فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور ناروے کے درمیان وفود کی سطح پر بھی کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ nawaz 1