Friday, April 26, 2024

پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ، چینی میڈیا نے نیپال کو خبردار کردیا

پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ، چینی میڈیا نے نیپال کو خبردار کردیا
September 20, 2016
بیجنگ(92نیوز)پاکستان کو تنہا کرنےکی سازش میں بھارت کو منہ کی کھانا پڑی چینی میڈیا نے نیپال کو  خبردارکیاہے کہ بھارت سےقریبی تعلقات نہ رکھے ورنہ دونوں ممالک کےدرمیان معاہدے مکمل نہیں ہوسکیں گے۔ تفصیلات کےمطابق  کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں دوست ہی دوست کےکام آتاہے بھارت نےپاکستان پردہشت گردی کےبےبنیادلزامات لگاکراسےتنہاکرنے کی کوشش کی توچین  سےرہانہ گیا۔ جھٹ سےمیدان میں آگیااوربھارت کوسفارتی سطح پرتنہاکرنے کی ٹھان لی۔ چینی میڈیانے نیپال کوخبردارکیاہے کہ وہ بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات  قائم کرنے کی کوشش نہ کرے نیپالی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے اگلے ہی روزچینی میڈیانےنیپال کوصاف بتادیاکہ  چین کی بجائے بھارت کوسفارتی سطح پراہمیت دینا نیپال کے لیے نقصان دہ ثابت  ہوگا۔ چین کےسرکاری اخبارگلوبل ٹائمزنے لکھا ہے کہ بھارت نیپال اورچین کے تعلقات کے درمیان مداخلت کررہاہے۔ اورنیپالی سیاستدانوں نے بھی چین کے ساتھ تعلقات کوکم اہمیت دی ہےسرکاری اخبارکے مطابق اگرکٹھمنڈونے بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش جاری رکھی تو بیجنگ اورکٹھمنڈوکے درمیان معاہدےمکمل نہیں ہو پائیں گے۔