Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا حکومت کا وژن ہے: وزیراعظم

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا حکومت کا وژن ہے: وزیراعظم
March 4, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے ملاقات کی۔ وزیراعلی بلوچستان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا حکومت کا وژن ہے۔ تمام صوبوں کو ملکی وسائل پر یکساں حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا تمام صوبوں کی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کو بھی یکساں وسائل فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت ملک میں ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔