Friday, March 29, 2024

پاکستان کو ترقی یافتہ اور روشن خیال ملک بنانے کیلئے پرعزم ہیں: آصف زرداری

پاکستان کو ترقی یافتہ اور روشن خیال ملک بنانے کیلئے پرعزم ہیں: آصف زرداری
November 29, 2015
کراچی (92نیوز) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی پاکستان کو ایک ترقی یافتہ‘ جمہوری اور روشن خیال ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام کہا ہے کہ پارٹی ایک ترقی یافتہ، جمہوری اور روشن خیال پاکستان کی تعمیر کے لئے تمام مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کو ایک مکمل جمہوری اور فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوازم ایک نظریے کا نام ہے اور یومِ تاسیس اس نظریے کی تجدید کا دن ہے۔