Friday, March 29, 2024

  پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرات ہیں :شیخ رشید

   پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرات ہیں :شیخ رشید
May 15, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں حکمرانوں نے قومی اسمبلی میں میرا اسپیکر دو سال تک بند رکھا اب ان کا اسپیکر پانچ سال کے لئے بند ہونے والا ہے۔   ملتان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں جہاز ڈوبا تووہاں کے وزیراعظم نے استعفی دے دیا یہاں بھی ہر کام کے ذمہ دار وزیراعظم ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارےملک کا المیہ یہ ہے کہ سندھ میں وزیر داخلہ ہی نہیں ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے پاس اسلحہ موجود ہےمیٹرو بس نے ہمارا ستیاناس کر دیا ہے ،پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرات ہیں۔