Saturday, April 20, 2024

پاکستان کو ایل این جی کے 2 فوری متبادل ٹینڈرز کم قیمت پر مل گئے

پاکستان کو ایل این جی کے 2 فوری متبادل ٹینڈرز کم قیمت پر مل گئے
January 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ایل این جی ٹینڈر ڈیفالٹ پاکستان کیلئے رحمت بن گیا۔ ایل این جی کے دو فوری متبادل ٹینڈرز عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باعث کم قیمت پر مل گئے۔ ترجمان وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ نیا ایل این جی کارگو پہلے کارگو سے 22 فیصد کم قمیت پر خریدا گیا۔

دو غیر ملکی سرکاری کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے سپلائی ڈیفالٹ ہونا پاکستان کیلئے رحمت بن کر سامنے آیا، جہاں قدرتی گیس ایل این جی کے دو فوری متبادل ٹینڈرز عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باعث کم قیمت پر مل گئے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ فوری ٹینڈر میں 9.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم بولی لگائی گئی۔ قطر ایل این جی سے 8  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپان کے انرجی ریگولیٹر کی جانب سے اسپاٹ مارکیٹ سے باہر نکلنے اور جنوبی کوریا کی جانب سے اضافی گیس نہ خریدنا۔

ایل این جی مارکیٹ کے گرنے میں کے دو اہم عوامل ہیں۔ اس وقت یورپی اور مشرق بعید میں درآمد کنندگان فی ایم ایم بی ٹی یو کے بالترتیب 7.5 اور 8.2 ڈالر ادا کر رہے ہیں۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ اگلے سال اکتوبر تک ایل این جی کی قیمتیں اگلے سال اکتوبر تک مزید کم ہوکر 5 سے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا برنٹ کے 10 سے 12 فیصد ہوجائیں گی۔
ترجمان پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پی ایل ایل نے فروری کیلئے مزید ایک ایل این جی سپاٹ کارگوز کا انتظام کر لیا ہے جو 22 فیصد کم قیمت پر خریدا گیا۔

اس کارگو کو ملا کر کل 9 ایل این جی کارگوز فروری کیلئے دستیاب ہونگے۔ پچھلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری ونڈو 49 دنوں کی تھی جبکہ نیا کارگو 35 دنوں میں ترسیل ہو گا۔