Monday, May 20, 2024

پاکستان کو انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست

پاکستان کو انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست
December 30, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) پاکستانی ٹیم انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

ٹورنامنت کی ناقابل شکست پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں آئی لینڈرز نے 22 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سری لنکا کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 125 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے احمد خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے تروین میتھیو نے چار وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا کا فائنل میں مقابلہ کل بھارت سے ہو گا۔