Monday, May 13, 2024

‏پاکستان کو انسداد کورونا کی سائنوفام ویکسین کی اگلی کھیپ 24 گھنٹے میں ملنے کا امکان ، ذرائع

‏پاکستان کو انسداد کورونا کی سائنوفام ویکسین کی اگلی کھیپ 24 گھنٹے میں ملنے کا امکان ، ذرائع
February 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ‏پاکستان کو انسداد کورونا کی سائنوفام ویکسین کی اگلی کھیپ 24 گھنٹے میں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سائنو فام کی دوسری کھیپ 24 گھنٹوں میں ملنے کا امکان ہے۔ کوویکس کی اسٹرازینکا کی ڈوز بھی رواں ماہ کے اختتام پر آنے کی امید ہے۔ ڈریپ نے روسی ویکسین محدود وقت کیلئے درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ روس کی ویکسین بھی ہنگامی بنیادوں پر منگوانے کے اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل  چین کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کی پانچ لاکھ ڈوز عطیہ کی گئیں تھیں جو کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی ہیں۔