Saturday, April 27, 2024

پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، اعجاز شاہ

پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، اعجاز شاہ
October 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا پولیس دہشتگردوں کیخلاف پہلی دفاعی لائن کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پولیس پر تنقید کی جاتی ہے لیکن اچھی تربیت سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ اعجاز شاہ نے کہا پولیس صرف مجرموں ہی نہیں دہشتگردوں کا بھی مقابلہ کر رہی ہے۔ پولیس امن وامان کی صورتحال قابو کرنے کا کام بہتر جانتی ہے۔  پولیس کی جانب سے امن وامان برقرار رکھنا بھی انصاف ہے۔