Thursday, March 28, 2024

پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا، اوباما کا اعتراف

پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا، اوباما کا اعتراف
December 1, 2017

نیو دہلی (92 نیوز) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھارت میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستان کی سابقہ حکومت کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔
دو مئی دو ہزار گیارہ کو امریکی نیوی سیلز کے دو ہیلی کاپٹرز تاریکی میں ایبٹ آباد میں داخل ہوئے اور ایک گھر پر آپریشن کر کے چلے گئے۔ صبح ہوئی تو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر ہاٹ کیک بن گئی۔
واقعے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں بد اعتمادی پیدا ہو گئی۔ دشمن بھارت اور اسرائیل نے فائدہ اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان اسامہ بن لادن کی موجودگی سے واقف تھا تاہم اُس وقت کی حکومت نے اسے سراسر مسترد کر دیا۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نئی دہلی میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ثابت ہو سکے کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم تھا۔
اوباما نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کو امریکا کا بہتر پارٹنر سمجھتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹر نے بھی کہا تھا کہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان پر الزام لگانے والے غلط ہیں۔