Saturday, April 27, 2024

پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں کو دوتین برس باہر نہیں نکلنا چاہئے،فواد چودھری

پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں کو دوتین برس باہر نہیں نکلنا چاہئے،فواد چودھری
December 9, 2018
ہیتھرو( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ۔ ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھا کہ  جن لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی آج  یہ حالت  ہے انہیں دو تین سال گھروں سے نہیں نکلنا چاہیے۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ااج بھی نیب نے مزید نوٹسز جاری کئے ہیں ، ہم درست سمت میں بڑھ رہے ہیں ، شہباز شریف اگر بیمار ہیں تو اللہ انہیں صحت دے۔