Tuesday, May 21, 2024

پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے قائد کا وژن مشعل راہ رہے گا، آرمی چیف

پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے قائد کا وژن مشعل راہ رہے گا، آرمی چیف
December 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے قائد کا وژن مشعل راہ رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1209827079547740162 اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا بابائے قوم نے پاکستان 2 قومی نظریے کی بنیاد پر بنایا۔ آج دو قومی نظریے کا اعتراف سب کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان بنانے پر قائد اعظم کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔ تمام پاکستانی بشمول اقلیتیں ہر مشکل میں پہچان پر سمجھوتہ کیے بغیر متحد رہے۔ پاکستان ، آگے ، قائد ، وژن ، مشعل راہ ، آرمی چیف آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے قائد کا وژن مشعل راہ رہے گا۔  ایمان، اتحاد، تنظیم کے زریں اصول ہمیشہ رہنما اصول رہیں گے۔