Saturday, April 20, 2024

پاکستان کو آئی سی سی کی طرف سے 20 ملین روپے کا انعام

پاکستان کو آئی سی سی کی طرف سے 20 ملین روپے کا انعام
July 11, 2019
دبئی(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں رانڈ روبن لیگ میں پانچویں پوزیشن کے بعد اب وطن واپس آچکی ہے تاہم اسے اپنی پرفارمنس بل بوتے پر آئی سی سی سے 20ملین روپے ملیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 280 ملین روپے ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 140 ملین روپے کی انعامی رقم ملے گی ،ہر سیمی فائنلسٹ ٹیم کے حصے میں55،55ملین روپے آئیں گے ۔ہر ٹیم کو ایک میچ جیتنے کے 2.8ملین روپے ملیں گے جب کہ لیگ رانڈ میں ہر میچ کھیلنے کے 7ملین روپے اس کے حصے میں آئیں گے ،منسوخ ہونے والے میچز کے ہر ٹیم کو1.4ملین روپے ملیں گے ۔ پانچ فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستانی ٹیم کو اتنی بڑی انعامی رقم ملے گی۔اگر قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوجاتی تو اس کی انعامی رقم دوگنی ہوجاتی تاہم اپنے پہلے 5میچز میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث گرین شرٹس اپنے آخری 4مقابلوں میں کامیاب ہونے کے باوجود ورلڈ کپ2019سے باہرہوئی جس کے بعد اب قومی کھلاڑی وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ میں کارکردگی جانچنے کے لیے ایم ڈی وسیم خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔