Thursday, April 25, 2024

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو ارب ستتر کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مل گئی

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو ارب ستتر کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مل گئی
August 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کا ممبر ممالک کے لیے قرض پروگرام شروع ہو گیا۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے دو ارب ستتر کروڑ ڈالر کی خطیر رقم مل گئی۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف سٹاف اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔ وزیرِخارجہ ، وزیر خزانہ ، وزیر دفاع اور گورنر سٹیٹ بنک کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ پاکستان اور فنڈ کے درمیان پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔

کرسٹیلینا جارجیوا نے خط میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔