Friday, April 26, 2024

پاکستان کو 2020 میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک میں شامل کر لیا گیا

پاکستان کو 2020 میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک میں شامل کر لیا گیا
December 15, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) پاکستان کو 2020 میں سیاحت کیلئے بہترین ممالک میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے امریکی جریدے نے پاکستان کو قابل سیاحت مقامات کی فہرست میں نمبر ون قرار دے دیا۔ صوبائی وزیرسیاحت محمدعاطف خان کا کہنا ہے کونڈی ناسٹ ٹریول میگزین نے پاکستان کو سیاحت کیلئے بہترین جگہ قرار دیا۔ نیا سال پاکستان میں سیاحت کیلئے نیک شکون لے کر طلوع ہو گا۔ پاکستان ، 2020 ، سیاحت، بہترین ممالک ، شامل کونڈے نیسٹ ٹریولر نے پاکستان کو سال 2020 میں سیاحت کے حوالے سے نمبر ون مقام قرار دے دیا۔ امریکی جریدہ کے مطابق قدیم وادیاں، آسان ویزہ پالیسی اور شاہی جوڑے کے دورے سے پاکستان بالآخر وہ توجہ حاصل کرنے لگا ہے جسکا یہ مستحق ہے۔ پاکستان وہ مسحور کن سرزمین ہے جس کی سرسبز و شاداب دھرتی بلند و بالا کہساروں کے پیچھے چھپی ہوئی ہے۔ امریکی جریدہ کا کہنا ہے پاکستان کی 22 ہزار 9 سو 65 فٹ فلک بوس چوٹیاں چین اور نیپال کے پہاڑوں سے مجموعی طور پر بلند اور سیاحوں کیلئے آسودگی کا سامان ہیں۔ سیاحوں کو پاکستان میں 12 ہزار 2 سو پچاس فٹ بلندی پر قائم دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ دیکھنے کو ملے گا۔ سیاحوں کو ہندوکش کے دامن میں رنگ و حسن سے آراستہ قبیلہ کیلاش سے ملاقات کا موقع بھی میسر آئے گا۔ پاکستان ، 2020 ، سیاحت، بہترین ممالک ، شامل امریکی جریدہ کے مطابق لاہور میں سترہویں صدی عیسوی میں سرخ پتھر سے تعمیر کی گئی بادشاہی مسجد کے آنگن میں سجدہ ریز نمازی سیاحوں کو دم بخود کرنے کیلئے کافی ہیں۔ مغلیہ دور کے خیرہ کن تعمیراتی شاہکار لاہور کے ہنگامہ خیز گلی کوچوں میں تہذیب و شائستگی کے نشان بنے کھڑے ہیں۔ شمال مغرب میں سنگلاخ چٹانوں کا سینہ چیرتی شاہراہ قراقرم دنیا کی حسین ترین شاہراہ ہے۔ پاکستان ، 2020 ، سیاحت، بہترین ممالک ، شامل امریکی جریدے کی فہرست میں جاپان، کروشیا، پانامہ، مراکش، برٹش ورجن آئی لینڈ، ڈنمارک، چین اور لبنان شامل امریکہ، سینیگال، سسلی، فرانس، فلپائین، آئرلینڈ، آسٹریلیا، برازیل، آرمینیا، کرغستان اور برطانیہ بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ امریکی شہر نیویارک سے چھپنے والا جریدہ سال میں 8 جریدے شائع کرتا ہے۔