Thursday, April 25, 2024

پاکستان کل انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں سیریز برابر کرنے کیلئے پُراُمید

پاکستان کل انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں سیریز برابر کرنے کیلئے پُراُمید
August 13, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) پاکستان بین اسٹوکس کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے لئے پراُمید ہے۔ پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھر پور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ قومی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں دوسرے روز بھی نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ باؤلنگ کوچ وقار یونس کا ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہنا تھا پہلے ٹیسٹ میں ہار ابھی تک ہضم نہیں ہورہی ،پانچ چھ ماہ بعد کرکٹ کھیلنے سے فرق تو پڑتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹیم کی بیٹنگ لائن میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، پچ کی کنڈیشن دیکھ کرباؤلنگ لائن میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، اسپنر یاسرشاہ کے ساتھ فاسٹ باؤلر سہیل خان کو چوتھے باؤلر کےطور پر شامل کیا جاسکتا ہے، آل راؤنڈر کے طور پر فوادعالم یا فہیم اشرف کی شمولیت کا قومی امکان ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بین اسٹوکس کی جگہ اولی رابنسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم میں کپتان جوئے روٹ، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈوم بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنز، جوزبٹلر، زیک کرالی، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سبلی، کرس ووکس، مارک ووڈ شامل ہیں۔