Thursday, April 25, 2024

پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، آرمی چیف

پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، آرمی چیف
March 1, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک بھارت کشیدگی پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے عسکری حکام اور امریکا، برطانیہ، چین کے سفرا سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینٹرل کمانڈر کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل، برطانوی ڈیفنس سروسز کے کمانڈر جنرل نکولس کارٹر اور آسٹریلوی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر جنرل اینگس کیمپ بیل سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے ۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1101467968486158337 آرمی چیف نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، امریکی ناظم الامور پال جانز اور چینی سفیر یاؤ جنگ سے بھی گفتگو کی ہے ۔ آرمی چیف نے عالمی عسکری قیادت اور سفیروں کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے آگاہ کیا۔ سپہ سالار کہتے ہیں  پاکستان اپنے دفاع کے لیے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔