Monday, May 6, 2024

پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز

پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز
October 29, 2019
ایبٹ آباد (92نیوز ) پاکستان کریٹیو ماﺅنٹیسوری ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا ایبٹ آباد میں آغاز ہوگیا۔ سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں کھیلی جارہی چیمپئن شپ کے پہلے روز بوائز مقابلوں میں جی ایچ ایس نمبر تین کے ہنزلہ نے ماڈرن ایچ کے انیس کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے پچھاڑ دیا۔ ماڈرن ایج کے طلال نے اقراء اکیڈمی کے سعد کو 2-1 سے مات دی، ماڈرن ایج کے احمد نے ماڈرن ایچ ہی کے خانزی کو شکست دی۔ ادھر دوسری جانب گرلز مقابلوں میں جی جی سی نواں شہر کی ثمرین نے جی جی ایچ ایس نمبر دو کی ملائکہ کو ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں روٹس ملینیم سکول کی ردا نے جی جی ایچ ایس نمبر دو کی عائشہ کیخلاف دلچسپ مقابلہ کے بعد 2-1 سے کامیابی اپنے نام کی۔