Saturday, May 4, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 31 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 31 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
May 22, 2018
کراچی (92 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 31 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ سٹار کرکٹر کی کپتانی میں پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئنز بنا۔ اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ سرفراز احمد نے انڈر 19 سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا اور 2006 میں پاکستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کا چمپئین بنا دیا۔ 2007میں سرفراز احمد نےانٹر نیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ 2015میں شاندار کم بیک کیا اور مصباح الحق کی کپتانی چھوڑنے کے بعد تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے کپتان مقرر ہوئے۔ سرفراز احمد کا سب سے اہم کارنامہ گزشتہ برس بھارت کے خلاف پاکستان کو  پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنایا۔