Friday, April 19, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کا کیریئر اختتام کو پہنچا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کا کیریئر اختتام کو پہنچا
July 5, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا 20 سالہ طویل ون ڈے کیرئیر ختم ہو گیا۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کا ون ڈے کیر ئیر کا اختتام ہو گیا۔ شعیب ملک کو بنگلہ دیش کیخلاف الوادعی میچ کا موقع نہ مل سکا۔ شعیب ملک کی میگا ایونٹ میں پرفارمنس ناقص رہی ۔ انگلینڈ کیخلاف آٹھ رنز بنانے کے بعد  شعیب ملک آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف کھاتہ ہی نہ کھول سکے جس کے بعد انہیں بقیہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ شعیب ملک نے ورلڈ کپ میں تین میچز میں کھیل کر صرف آٹھ رنز بنائے ۔ شعیب ملک کو آج بنگلہ دیش کیخلاف آخری میچ میں بھی موقع نہیں دیا گیا۔ آل راؤنڈر نے ون ڈے کیرئیر میں 287 میچز میں 34.55 کی اوسط سے 7534 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے پچھلے سال ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔