Sunday, May 12, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 44 برس کے ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 44 برس کے ہو گئے
March 1, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی 44 برس کے ہو گئے۔ سابق کپتان نے دنیائے کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے شہرت پائی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج اپنی 44 ویں  سالگرہ منا رہے ہیں۔ یکم مارچ 1977 کو ضلع خیبر میں پیدا ہونے والے شاہد آفریدی 1996 میں اپنے دوسرے ہی ون ڈے میچ میں 37 گیندوں پر تیزترین سنچری بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

1996 میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔ سابق قومی کپتان نے بیٹنگ کے ساتھ باؤلنگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شاہد آفریدی نے اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس  سے پاکستان کو جتوانے میں اہم کردار اد اکیا ۔

شاہد آفریدی نے پاکستان  کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز میں 1716 رنز بنائے۔ 398 ون ڈے میں آٹھ ہزار چونسٹھ  جبکہ  ننانوے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1416 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی  نے ٹیسٹ میں اڑتالیس، ون ڈے میں 395 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں اٹھانوے وکٹیں  حاصل کیں۔

شاہد آفریدی کو ون ڈے میں سب سے زیادہ 351 چھکے لگانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔