Friday, March 29, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان ہو گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان ہو گیا
April 15, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ سرفراز احمد کو بدستور کپتان مقرر کیا گیا جبکہ فواد عالم ایک بار پھر جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق ،اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں ۔ نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی  بھی  16 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے  ۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ٹیم کی تشکیل میں دو باتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے جن میں بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنا اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے ۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک  ڈبلن میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہو گا اور دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے شروع ہو گا ۔