Friday, April 26, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بنگلہ دیش کی شکست سے مشروط، سری لنکا اور زمبابوے سے میچز ہر صورت جیتنا ہونگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بنگلہ دیش کی شکست سے مشروط، سری لنکا اور زمبابوے سے میچز ہر صورت جیتنا ہونگے
June 1, 2015
لاہور (92نیوز) تیسرا ون ڈے منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کا امکان برقرار ہے۔ عالمی رینکنگ میں نوویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کو 2017ءمیں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کےلئے ابھی بہت سے ”اگر مگر“ کا سامنا کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کےلئے وہ ٹیمیں کوالیفائی کریں گی جو ستمبر 2015ءتک عالمی رینکنگ میں پہلی آٹھ پوزیشنز پر موجود ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم کے ستاسی ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور اس کی پوزیشن نوویں ہے۔ اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز ساتویں اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ستمبر تک ویسٹ انڈین ٹیم کی کوئی سیریز نہیں ہے جبکہ پاکستانی ٹیم آٹھ ون ڈے میچ کھیلے گی، دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم ہوم گراو¿نڈ پر بھارت اور جنوبی افریقہ کیخلاف تین ،تین میچز کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان کو اپنے تمام میچ تو جیتنا ہی ہونگے، ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی شکست کی دعا بھی کرنا ہو گی۔ بنگلہ دیش اگر ان چھ میں سو دو میچ بھی جیت گیا تو پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کا ویسے ہی امکان ختم ہو جائے گا۔ بنگلہ دیش کے ایک میچ جیتنے کے صورت میں پاکستان کے پاس ایک بھی میچ ہارنے کی گنجائش نہیں ہو گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم اگر اپنے تمام میچ ہار بھی گئی تو بھی پاکستانی ٹیم اسی صورت کوالیفائی کرےگی جب وہ سری لنکا سے کم از کم تین میچ جیتے اور پھر زمبابوے کو تمام میچوں میں شکست دے۔ پاکستانی ٹیم جون اور جولائی میں سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، اس کے بعد ٹیم اگست میں زمبابوے جا کر تین ون ڈے میچز میں حصہ لے گی۔