Thursday, April 25, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی
April 23, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز ملتوی ہو گیا۔ پی سی بی نے باضابطہ اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ این سی بی کے مشورے کے بعد جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز کو ملتوی کیا ۔ فیصلہ نیدرلینڈز میں کورونا کے باعث یکم ستمبر 2020 تک تمام ایونٹس پر پابندی کے باعث کیا گیا۔ قومی  ٹیم کا 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل دورہ آئرلینڈ اور 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کا  دورہ انگلینڈ کا شیڈول برقرار ہے۔ پی سی بی  چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔