Wednesday, April 24, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ خطرے میں پڑ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ خطرے میں پڑ گیا
August 2, 2020
کیپ ٹائون (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ خطرے میں پڑ گیا، کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے نومبر سے قبل انٹر نیشنل سیریز کے امکانات کو رد کر دیا ہے، گریم اسمتھ کا کہنا ہے نومبر سے پہلے انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی ممکن نہیں، پاکستان ٹیم نے  اکتوبر میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے  جنوبی افریقہ جانا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے امکانات بہت  کم ہو گئے ،،،کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے نومبر سے قبل انٹرنیشنل سیریز کے امکانات کو رد کردیا۔ گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقہ میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکے گا کہا  نومبر یا اس کے بعد کے کرکٹ  کی بحالی کے منتظر ہیں، نومبر سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کے امکانات نہیں دیکھ رہے۔ پاکستان کو اکتوبر میں شیڈول تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ جانا ہے، گریم اسمتھ  کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز  کا دورہ ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گریم اسمتھ نے کہا کہ کرکٹ کا نہ ہونا ملک کے لیے فنانشل ٹائم بم ہے، مالی طور پر ہم اس وقت بہت مشکلات سے دوچار ہیں۔