Thursday, April 25, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
December 9, 2020

کوئنز ٹاؤن (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے مینجڈ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔پاکستان شاہینز نے بھی نیوزی لینڈاے کیخلاف چارروزہ میچ کیلئےنیٹ پریکٹس کی۔

چودہ روزہ مینجڈ آئسولیشن پیریڈختم ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوئنز ٹاؤن میں نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا ، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اوردیگر کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی بیٹنگ ،باؤلنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں،لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا امید ہے سیریز سے پہلے ٹیم ردھم میں آجائے گی۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز کے اسکواڈ نے بھی ہیڈکوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی  تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی ،پاکستان شاہینز میں شامل  مڈل آرڈربلے بازحارث سہیل کاکہنا تھا 14 روز سے ٹریننگ کو بہت مس کر رہے تھے۔

اظہر علی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوارلمحات کی سیلفیز بھی شیئر کیں ۔پاکستانی کرکٹرز کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاون پہنچے تھے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ اے کیخلاف پاکستان شاہینز کا واحد چارروزہ میچ 17 دسمبر سے وانگرائے میں شروع ہوگا۔