Tuesday, May 21, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم نارتھ ہمپٹن شائر کیخلاف 428رنز پر آؤٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم نارتھ ہمپٹن شائر کیخلاف 428رنز پر آؤٹ
May 6, 2018
ہمپٹن شائر( 92 نیوز) پاکستان کی نارتھ ہمپٹن شائر کیخلاف پریکٹس میچ میں پوزیشن مضبوط ہو گئی ،قومی ٹیم  پہلی اننگز میں 428رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم نے تیسرے روز 7 وکٹوں پر 357رنز سے  کھیل کا آغاز کیا تاہم  پوری ٹیم پہلی اننگز میں 428رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے186رنز بنائے،بابر اعظم اور حارث سہیل نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں، تیسرے روز کھانے کے وقفے تک نارتھ ہمپٹن نے بغیر کسی نقصان کے 33رنز بنا لیے۔ پاکستان کو مجموعی طور پر 136رنز کی برتری حاصل ہے۔