Friday, April 19, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کیلئے ڈونیڈن پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کیلئے ڈونیڈن پہنچ گئی
January 10, 2018

ڈونیڈن ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ون ڈے کیلئے ڈونیڈن پہنچ گئی ۔ ائیرپورٹ  پر گرین شرٹس کا روایتی رقص ہاکا سے استقبال کیا گیا ۔

شاہین سریز میں جیت کا عزم لئے تیسرے ون ڈے کیلئے ڈونیڈن پہنچے تو ایئرپورٹ پر  اسکول کے بچوں نے روایتی ہاکا رقص سے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔

 پاکستانی کھلاڑی رقص سے خوب لطف انداز ہوئے اور بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے 13جنوری کو کھیلا جائے گا ۔

 میزبان ٹیم کو پانچ میچز کی سریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔