Thursday, March 28, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ڈھاکہ سے وطن واپس آئے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج ڈھاکہ سے وطن واپس آئے گی
May 11, 2015
کراچی (92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہی ہے، کھلاڑی آج شام ڈھاکہ سے کراچی پہنچیں گے۔ پاکستانی ٹیم نے مایوس کن دورے کا اختتام فتح پر کیا، گرین شرٹس کو واحد کامیابی میرپور ٹیسٹ میں ملی، اس سے قبل ٹیم کو تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میں شکست ہوئی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی ڈھاکہ سے کراچی پہنچیں گے، لاہوراور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کراچی سے لاہور پہنچیں گے۔