Friday, March 29, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفی ہو گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد مستعفی ہو گئے
November 22, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔ سبحان احمد نے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وسیم خان اور سبحان احمد کے  درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ سبحان احمد نوسال تک سی او او کے عہدے پر فائز رہے ۔ ادھر چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں پانچ سالہ اسٹریٹیجک پلان، پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے آئین ، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور اداروں کیلئے ماڈل آئین کی منظوری دی گئی ۔ کرکٹ ایسوسی ایشنز اپنی ماتحت سٹی ایسوسی ایشنز اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی نگران ہوں گی ۔ گورننگ باڈی نے سٹی ایسوسی ایشنز کے قیام اور حدود کی منظوری بھی دی ۔ 16ریجنز کی جگہ اب  سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کام کریں گی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے شرکا کو بتایا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں مکمل انعقاد کی  تیاریاں مکمل ہیں۔ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔