Tuesday, April 23, 2024

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی اخراجات میں ہوشربا اضافہ

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی اخراجات میں ہوشربا اضافہ
June 5, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی خرچے ٹورنامنٹس کے اخراجات سے بڑھ گئے سالانہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بورڈ ٹورنامنٹس پر بائیس جبکہ انتظامی معاملات پر چھبیس فیصد خرچ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سالانہ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کی بیشتر آمدنی کا انحصار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ملنے والی رقم پر ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بورڈکے انتظامی خرچے ٹورنامنٹس کے اخراجات سے بڑھ کر ہوئے ہیں۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹس پر22جبکہ انتظامی معاملات پر26فیصدخرچ کئے ہیں۔ مالی سال کے دوران بورڈ نے انتظامی اخراجات کی مد میں 59کروڑ،10لاکھ 55ہزار روپے خرچ کیے ادھر کھیل کے فروغ کیلئے 29کروڑ50لاکھ روپے خرچ کئے گئے،رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو 2ارب97کروڑ86لاکھ32ہزار675روپے آمدن ہوئی،2ارب26کروڑ11لاکھ84ہزار453روپے خرچ کر ڈالے گئے۔ بورڈ کو50کروڑمنافع ہوا جس میں سے 21کروڑ27لاکھ27ہزار175روپے ٹیکس اداکیاگیا۔