Thursday, March 28, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کا جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ، تین ٹی 20 کھیلنے کی پیشکش

پاکستان کرکٹ بورڈ کا جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ، تین ٹی 20 کھیلنے کی پیشکش
November 27, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہوا جس میں پاکستان جنوبی افریقہ کو پاکستان میں تین ٹی 20 کھیلنے کی پیشکش کی گئی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا امکان پیدا ہو گیا۔ جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ بھارت کے بعد پاکستان آکر 3 میچز  کھیلنے کے امکانات ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوبی افریقی بورڈ سے گرین سگنل ملنے کا بھی یقین ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے ابتدائی کام بھی شروع کر دیا۔