Saturday, April 27, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام ، اپنے ملازمین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کا احسن اقدام ، اپنے ملازمین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
May 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز، میچ آفیشلز ، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کے لئے امدادی پروگرام کا اعلان کر دیا۔ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے پر پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹرز، میچ آفیشلز، گراؤنڈ اسٹاف اور اسکورر کی مالی امداد کرے گا۔ اہلیت کےمطابق  کرکٹرز کو 25 ہزار، میچ آفیشلز کو 15 ہزار روپے کی ادائیگی کی جائیگی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے لاک ڈاؤن کے دوران سب کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ موجودہ حالات میں کرکٹرز کا آگے آنا اور قیمتی سامان  نیلام کرنا اچھا لگا۔ شاہد آفریدی، رومان رئیس اور اظہر علی مدد کرنے میں سب سے نمایاں ہیں۔