Saturday, April 20, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم کے نئے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم کے نئے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا
October 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہال آف فیم کے نئے ممبران کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ فضل محمود اور عبدالقادر بھی شامل ہیں۔

فضل محمود نے 1952 سے 1962 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 139 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچز میں 236 اور 104 ون ڈے میچز میں 132 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میاندار، ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔